ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل اور کاروار میں بجلی کے مسائل حل کرنے ہیسکام کا واٹس ایپ گروپ

بھٹکل اور کاروار میں بجلی کے مسائل حل کرنے ہیسکام کا واٹس ایپ گروپ

Wed, 03 Mar 2021 18:51:23    S.O. News Service

بھٹکل:3؍مارچ  (ایس اؤ نیوز) بجلی کی شکایتوں کو لے کر عوامی مسائل حل کرنے  ہیسکام  نے ایک طرف بھٹکل میں رپورٹروں کو شامل کرتے ہوئے  ایک وہاٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے تو وہیں کاروار میں   عوامی نمائندوں پر مشتمل ایک وہاٹس ایپ گروپ  بنایا گیا ہے جس پر عوامی نمائندے اپنے اپنے علاقہ کے بجلی کے مسائل بیان کرسکیں گے اور  وہاٹس ایپ گروپ  پر کسی بھی وارڈ  سے  کسی بھی  طرح کی شکایت موصول ہوتے ہی آفسران اسے فوری حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

کاروار میں ’ہیسکام سی ایم سی وارڈ ممبر‘نامی واٹس ایپ گروپ کی تشکیل  کی گئی ہے جس  میں میونسپالٹی وارڈ کے سبھی ممبران کو شامل کیاگیا ہے۔ ان کے توسط سے وارڈ کے بجلی مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ہیسکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ  چھوٹے موٹے کاموں کے لئے عوام کو ہیسکام دفتر کا چکر کاٹنےکی ضرورت نہیں رہے گی ۔ اس سلسلے میں عوامی نمائئدوں  کی طرف سے موصولہ مسائل کو متعلقہ افسرتک پہنچایاجائے گا اور اسے فوری حل  کرنے کی کوشش کی جائےگی۔

بھٹکل  میں  ہیسکام کے  انجینر اور لائن مین سمیت دیگر آفسران کے ساتھ بھٹکل کے اخباری نمائندوں کو  شامل کیا گیا ہے، جیسے ہی  کسی رپورٹر کے ذریعے کسی علاقہ میں بجلی سپلائی منقطع ہونے یا بجلی کا کیبل  یا بجلی کا کھمبا نیچے گرنے  کے تعلق سے مسیج گروپ پر پوسٹ ہوتا ہے تو آفسران   متعلقہ علاقہ میں  اپنے اہلکاروں کو روانہ کرتے ہوئے فوری  مسئلہ  حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی طرح اس گروپ کے ذریعے  الیکٹری سٹی  کے تعلق سے  جانکاری دی جاتی ہے کہ اگر کسی علاقہ میں بجلی کا کچھ کام ہورہا ہو تو کب سے کب تک بجلی سپلائی منقطع کی جائے گی ۔

عام طورپر عوام کی طرف سے کافی شکایتیں پائی  جاتی  ہیں   کہ ہیسکام کے افسران اور عوامی نمائندے  مسائل کی طرف توجہ نہیں دیتے ،اسی طرح  کسی مسئلہ کو پیش کرنا ہے تو  آفسران سے بالمشافہ ملاقات نہیں  ہو پاتی  اور عوام کو دفتر تک پہنچ کر مسائل پیش کرنا بھی  دقت بھرا کام ہے۔ جس کی وجہ سے عوام میں ہیسکام کے متعلق سخت ناراضگی بھی  پائی جاتی ہے۔ مگر ہیسکام  نے  عوام کی سہولت کے لئے وہاٹس ایپ گروپس تشکیل دے کر عوام کے لئے ایک طرح سے راحت پہنچائی ہے۔

 


Share: